بگ بیش،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سنسنی خیز مقابلے میں سرخرو

پیر 22 دسمبر 2014 16:33

بگ بیش،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سنسنی خیز مقابلے میں سرخرو

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22 دسمبر 2014ء ) بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 1وکٹ سے ہرادیا ہے ۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنالیے۔پرتھ سکارچرز کی جانب سے مائیکل کلنگر نے49اور مائیکل کیربیری نے 27رنز بنائے ۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے کین رچرڈسن نے 3جبکہ یوہان بوتھا ،ایڈیم زامپا اور بین لاہفن نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

147رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کو آخری اوور میں 8رنز درکار تھے تاہم ایک ساتھ دو وکٹیں گرنے سے پرتھ سکارچرز کی ٹیم فیورٹ نظر آنے لگی تاہم ٹیل اینڈر ایڈم زامپانے یاسر عرفات کو چھکا رسید کرکے ایڈیلیڈ سٹرائیکر ز کی مشکلیں آسان کردیں اور انہوں نے مقابلہ 19.5اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر اپنے نام کر لیا ۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے بریڈ ہوج 42رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پرتھ سکارچرز کی جانب سے جیسن بہرنڈوف نے 4اور یاسر عر فات ،ایشٹن ٹرنر،جیمز میو ہیڈ اور ایشٹن ایگرنے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جیسن بہرنڈوف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 22/12/2014 - 16:33:51