’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘ ،روی ایشون کا بڑا دعویٰ

ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیںگے لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئیگی، مجھے یہ ناممکن لگتا ہے کہ پاکستان نہ آئے: آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 فروری 2023 12:08

’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘ ،روی ایشون کا بڑا دعویٰ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2023ء ) بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاء کپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا۔ 36 سالہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روی ایشون نے کہا کہ ایشیاء کپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان ہوسٹ کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو مقام تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔ یاد رہے کہ ایشیاء کپ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرچکا ہے جب کہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا بحرین میں ہنگامی اجلاس ہوا تھا ڈیڈ لاک برقرار رہا البتہ وینیو کا فیصلہ اگلے مہینے مارچ میں ہوجائے گا۔                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 07/02/2023 - 12:08:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :