ورلڈ کپ کے 15رکنی حتمی اسکواڈ میں سعید اجمل کا نام شامل کرنے کا فیصلہ ،
سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ایکشن کی درستگی کیلئے نیشنل اکیڈمی میں کام جاری ،ثقلین مشتاق ورلڈ کپ سے پہلے کلیئرنس کے لیے پراعتماد ، حفیظ کے ایکشن میں معمولی سی خامی ہے جو با آسانی دور ہوجائیگی، سعید اجمل کی بھی بیشتر گیندیں قانونی حد میں آگئی ہیں‘ سابق اسپنر، سعید اجمل نئی ڈیلیوری پر بھی کام کررہے ہیں جس کو گروم کرنے کے بعد وہ ”دوسرا “کے بغیر بھی موثر ثابت ہونگے‘ محمد اکرم
بدھ 24 دسمبر 2014 18:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)ورلڈ کپ کے 15رکنی حتمی اسکواڈ میں سعید اجمل کا نام شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ،کلیئر ہونے کی صورت میں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔مشکوک بولنگ ایکشن کیوجہ سے معطلی کاشکار بولرزورلڈ کپ اسکواڈکی ڈیڈ لائن سے مستثنیٰہیں جبکہ آئی سی سی نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ کلیئرنہ ہونے پر ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیاجاسکتاہے،ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی اسکواڈ کے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 7جنوری ہے۔
سعید اجمل کے ورلڈ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کلیئرنس رپورٹ سے مشروط ہے۔ علاوہ ازیں سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ایکشن کی درستگی کے لئے نیشنل اکیڈمی میں کام جاری ہے ،ایکشن کی بہتری کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق دونوں بولرز کی نگرانی کر رہے ہیں جو ورلڈ کپ سے پہلے ان کی کلیئرنس کے لیے پراعتماد ہیں۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا