بھارت، بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

حیدرآباد دکن کے مقامی سٹیڈیم میں 38 سالہ شیام یادو ساتھیوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گرگیا اور وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 مارچ 2023 12:20

بھارت، بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
حیدرآباد دکن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2023ء ) بھارت میں ایک بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں منگل کی شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ 38 سالہ کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گرگیا اور وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

(جاری ہے)

تاہم ساتھیوں کی جانب سے اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے جو روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 02/03/2023 - 12:20:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :