وسیم اکرم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، نام عائلہ رکھا گیا ہے

اتوار 28 دسمبر 2014 14:18

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایک بار پھر باپ بن گئے ، اْن کی بیوی شینیرا اکرم کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔وسیم اکرم نے بیٹی کی ولادت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں انکی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا۔ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعدآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔ پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں۔ وسیم اکرم نے بیٹی کا نام عائلہ اکرم رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 28/12/2014 - 14:18:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :