باڈی بلڈنگ سے تعلق رکھنے والے تن سازوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

پیر 6 مارچ 2023 20:34

باڈی بلڈنگ سے تعلق رکھنے والے تن سازوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2023ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ تن سازی محنت اور جفاکشی سکھاتی ہے، جسمانی ورزش کے ساتھ یہ کھیل بھی انتہائی مقبول ہے، خوشی کی بات ہے کہ کراچی میں باڈی بلڈنگ سے تعلق رکھنے والے تن سازوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، کراچی گیمز 2023میں مقامی باڈی بلڈرز کو موقع ملا ہے اور یہ آگے چل کر ملک کا پرچم بلند کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی گیمز 2023 کے سلسلے میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان مقابلوں میں جونیئر اور سینئر کی کیٹگری میں مختلف کھلاڑیوں نے حصہ لیا، عمر کی حد 23 سال رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور فاتح باڈی بلڈرز کو انعامات اور ٹرافیاں دیں، جونیئر کیٹگری کے نتائج کے مطابق کلاس اے میں 65 کلو گرام سے زیادہ وزن کے لئے ضلع شرقی کے محمد عثمان نے پہلی، ضلع غربی کے محمد طیب نے دوسری، ضلع جنوبی کے کبیر علی نے تیسری اور ضلع وسطی کے عبداللہ دیباجی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

کلاس بی میں 65 کلو گرام سے زیادہ وزن کے لئے ضلع جنوبی کے سمیر علی نے پہلی، ضلع شرقی کے حسین مصطفی نے دوسری، ضلع ملیر کے ہوش محمد مری نے تیسری جبکہ ضلع وسطی کے محمد عرفان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ کلاس سی میں 60 کلو گرام سے زیادہ وزن کے لئے ضلع کورنگی / لانڈھی کے محمد معیز نے پہلی، ضلع غربی کے ہمایوں نے دوسری، ضلع جنوبی کے شاہ زیب نے تیسری اور ضلع شرقی کے احمد بلال دین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

سینئر کیٹگری کلاس اے میں 80 کلو گرام سے زائد وزن کے لئے ضلع شرقی کے محمد حمزہ نے پہلی، ضلع غربی کے ارسلان عزیز نے دوسری، ضلع ملیر کے عبداللہ نے تیسری اور ضلع جنوبی کے انتشام الطاف نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کلاس بی میں 80 کلو گرام سے زائد وزن کے لئے ضلع غربی کے شاہ نواز خان نے پہلی، ضلع جنوبی کے محمد عثمان نے دوسری، ضلع شرقی کے فیروز خان نے تیسری اور ضلع وسطی کے شاہ زیب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

سینئر کلاس سی میں 75 کلو گرام زائد وزن کے لئے ضلع غربی کے ناصر بٹ نے پہلی، ضلع شرقی کے بہا الدین نے دوسری، ضلع وسطی کے نجیب اللہ نے تیسری اور ضلع جنوبی کے اویس شارق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کلاس ڈی میں 70کلو گرام سے زائد وزن کے لئے ضلع شرقی کے محمد عابد نے پہلی، ضلع غربی کے کامران نے دوسری، ضلع جنوبی کے محمد امین نے تیسری اور ضلع کورنگی /لانڈھی کے سکندر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

سینئر کلاس ای میں 65 کلو گرام سے زائد وزن کے لئے ضلع جنوبی کی شاہ فیصل نے پہلی، ضلع ملیر کے اسماعیل بادیشی نے دوسری، ضلع شرقی کے گیران نے تیسری، ضلع کورنگی / لانڈھی کے جبران نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ سینئر کلاس ایف میں 60 کلو گرام سے زائد وزن کے لئے ضلع غربی کے نعمان مشہدی نے پہلی، ضلع شرقی کے محمد صفدر نے دوسری، ضلع جنوبی کے عمیر نے تیسری اور ضلع ملیر کے احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 06/03/2023 - 20:34:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :