جاپان نے تیسری مرتبہ ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 22 مارچ 2023 17:09

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) جاپان کی ٹیم نے تیسری مرتبہ ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جاپان کی مینز بیس بال ٹیم نے فائنل میچ میں میزبان امریکی ٹیم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری تھے جس کے فائنل میچ میں جاپان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن امریکا سے تھا ۔

یوں امریکا کا ٹائٹل کے دفاع کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کیوبا کی ٹیم نے تیسری جبکہ میکسیکن ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔امریکی ریاست میامی کے لون ڈیپو پارک میں کھیلے گئے میگاا یونٹ کے فائنل میچ میں جاپان کی ٹیم نے میزبان اور دفاعی چیمپئن امریکا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2-3 سکور سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مونیتاکا موراکامی ، کازوما اوکاموٹو اور سپر اسٹار شوہی اوہتانی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس سے قبل جاپان کی ٹیم نے 2006 اور 2009 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ \932
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 17:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :