ورلڈکپ میں کپتانی کون کریگا؟ مصباح الحق کیخلاف ہونیوالی ،،بدترین سازش،، بے نقاب ہوگئی۔۔۔۔

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:22

ورلڈکپ  میں کپتانی کون کریگا؟ مصباح الحق کیخلاف ہونیوالی ،،بدترین سازش،، بے نقاب ہوگئی۔۔۔۔

لاہور(اعجازوسیم باکھری) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کیخلاف ہونیوالی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، اردوپوائنٹ کے ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں زخمی ہونے کے بعد مصباح الحق کی ایم آئی آر کرائی گئی جس کی رپورٹ ٹیم مینجمنٹ نے غلط تیار کرائی، رپورٹ میں مصباح الحق کیلئے چار ہفتوں کا ریسٹ لکھا گیا حالانکہ ڈاکٹرز نے مصباح الحق کو تین سے چار دن ریسٹ کیلئے کہا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں ایسے افراد موجود ہیں جو مصباح الحق کو ورلڈکپ کیلئے کپتان نہیں دیکھنا چاہتے تاہم پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے واضح کیا ہے کہ مصباح الحق ہی قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کپتانی کرینگے۔ مصباح الحق نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کردی ہے اور وہ گزشتہ پانچ دن سے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں، مصباح الحق کی فٹنس دیکھ کر ان کے مخالفین کے آرمانوں کا خون ہوگیا ہے کیونکہ مصباح الحق ہی اب ورلڈکپ میں کپتانی کرینگے۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 16:22:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :