انگلش سٹرائیکرہیری کین انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

جمعہ 24 مارچ 2023 22:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سٹرائیکر ہیری کین اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ یورو 2024 کے پہلے میچ میں اٹلی کیخلاف سرانجام دیا، انگلینڈ نے اس میچ میں اٹلی کو دو ایک سے شکست دی، انگلینڈ کی جانب سے میچ کے 13 ویں منٹ میں رائس نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ میچ کے 44 ویں منٹ میں ہیری کین نے اپنی ٹیم کیلئے دوسری گول سکور کردیا، یہ ان کے کیریئر کا 54 واں گول تھا جس کے بعد وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، ان سے قبل یہ اعزاز ویان رونی کے پاس تھا، میچ میں اٹلی کی جانب سے واحد گول میچ کے 56 ویں منٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ماٹیو ریٹیگوئی نے سکور کیا۔

وقت اشاعت : 24/03/2023 - 22:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :