میامی اوپن ٹینس ویمنزسنگلز،آرینا سبالینکا ،پیٹرا کویٹووا اور باربورا کریجیکووا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 27 مارچ 2023 10:50

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹارآرینا سبالینکا ،جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اور باربورا کریجیکووا میامی اوپن ٹینس ویمنزسنگلزپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔میامی اوپن ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں آرینا سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کو ہرا کر ،جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے کروشین حریف کھلاڑی ڈونا ویکیچ کو اور باربورا کریجیکووا نے حریف امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو شکست دے کر ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کیا۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے ٹائی بریک پر کروشین حریف کھلاڑی ڈونا ویکیچ کو 4-6 اور 6-7(3-7)سے مات دے کر ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں باربورا کریجیکووا نے بھی چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے تیسرے رائونڈ میچ میں حریف امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز 6-7(4-7) اور 3-6 سے ہراکر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 10:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :