مشیر کھیل پنجابکا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سپورٹس جمنازیم رحیم یار خان کا دورہ

جمعرات 30 مارچ 2023 19:18

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کے ہمراہ سپورٹس جمنازیم رحیم یار خان کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سپورٹس جمنازیم میں پودا بھی لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفا ق احمد نے مشیر کھیل کو ضلع میں موجود کھیلوں کی سہولیات بارے بریفنگ دی۔مشیر کھیل نے ضلع میں دستیاب کھیلوں کی سہولیات اور ان کی بہتر نگہداشت کو سراہتے ہوئے سپورٹس آفیسر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ان کی پوری کوشش ہو گی کہ صوبہ میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں۔\378
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 19:18:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :