فاسٹ بولرحارث رئوف نے عمرہ ادا کرلیا

جمعہ 31 مارچ 2023 16:27

فاسٹ بولرحارث رئوف نے عمرہ ادا کرلیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے عمرہ ادا کرلیا۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر حارث رئوف نے خانہ کعبہ کے سامنے سے احرام پہنے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔حارث رئوف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ الحمد لِلہ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے پر فاسٹ بولر کی خوشی کا اندازہ ان کی تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔حارث رئوف کی پوسٹ پر محمد نواز، شاداب خان اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی۔واضح رہے کہ بابر اعظم بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 16:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :