فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا

چار روزہ ٹورنامنٹ میں 37ٹیمیں مدمقابل ہیں،اوج ظہور

ہفتہ 15 اپریل 2023 16:25

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2023ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل کپ 3x3باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں باسکٹ بال کلبس حصہ لے رہیہیں ، اسلام آباد کے ملٹی پرپز کورٹ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں شرکت 37ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیاہے ۔

ایونٹ کیپہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 34-53پوانٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بحریہ ٹاون سی ایچ کو ڈی ایچ اے لیکس کے ہاتھوں 43-56پوانٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں سپرس کلب نے ہاکس گرینز کیخلاف 34-50پوانٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے میچ میں تھنڈرز نے ٹاٹین کو51-62پوانٹس سے جیت اپنے نام کی ۔

سٹی ریپٹرز نے بال میجکشن کو شاندار کھیل کی بدولت 29-47پوانٹس سے شکست دی۔ دیگر پول میچز میں سٹی ریپٹریز نے ریپٹریز واٹ کو 31-46، بلز بی نے بال میجکشن بی کو 32-56، ہاکس بلیوز نے ہاکس گرینز کو 29-47، تھنڈرز نے جی فایو کو 41-59، ریپٹرز ریڈ نے بلز بی کو 37-61، نیٹ ریپرز نے ٹی ڈبلیو سی کو 40-63، بحریہ اے نے میریکلرز کو 29-52پوانٹس سے شکست دی ۔
وقت اشاعت : 15/04/2023 - 16:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :