قومی باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز کا آغاز( کل) سے ہوگا

ٹرائلز کے اختتام پر چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پلیرز کا کیمپ لگایا جائیگا

جمعرات 4 مئی 2023 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2023ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے چار ملکی چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے قومی باسکٹ بال ٹیم کے چناو کیلے ٹرائلز کا آغاز کل (جمعہ) سے ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق 7مئی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے تین روزہ ٹرائلز میں باسکٹ بال فیڈریشن سے الحاق شدہ ڈویڑنز ، صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے نامزد کردہ ٹاپ پلیئرز حصہ لینگے۔

اوج ظہور نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں پانچ اور چھ مئی کو ڈویڑنل کھلاڑیوں جبکہ دوسرے مرحلے میں 6اور 7 مئی کو ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) شجاعت علی رانا کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ ممبران میں محمد ریاض ملک، ڈی ایس پی ملک اعجاز اور مودود جعفری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے تین روزہ ٹرائلز لینے کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرے گی۔

اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے رواں سال مالدیپ میں منعقد ہونیوالے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے جسکی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ اور کوچنگ پلان مرتب کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کرینگے۔
وقت اشاعت : 04/05/2023 - 18:46:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :