مشتاق احمد نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن تیز کر وانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

جمعرات 15 جنوری 2015 13:53

مشتاق احمد نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن تیز کر وانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15۔جنوری 2015ء )سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے آل راؤنڈ محمد حفیظ کا ایکشن درست کرانے کے لیے کو ششیں تیز کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق لیگ سپنر نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور جمنازیم میں آف سپنر کے ساتھ کافی وقت گزارا اور انہیں با ؤلنگ ایکشن ڈگری کے اندر لانے کے لیے مفید مشورے بھی دیئے ۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ حال ہی بھارت میں ہوئے غیر سرکاری باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کو کلیئر نہیں کر سکے تھے تاہم کرکٹ بورڈ نے انہیں بطور بلے باز ٹیم میں شامل کر لیا تھا کیوں کہ اسے امید ہے کہ وہ اپنا باؤلنگ ایکشن ورلڈ کپ سے قبل کلیئر کروانے میں کامیاب ہوجائینگے ۔
وقت اشاعت : 15/01/2015 - 13:53:27