کمار سنگا کا ر نے 2015ء سیزن کیلئے سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا

جمعہ 16 جنوری 2015 12:30

کمار سنگا کا ر نے 2015ء سیزن کیلئے سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔جنوری 2015ء ) برطانوی کاؤنٹی کرکٹ کلب سرے نے 2015ء سیزن کے سری لنکن بلے باز کمار سنگاکار ا سے معا ہدہ طے پا جانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر اور سابق برطانوی وکٹ کیپر بلے باز ایلک سٹورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں سنگاکار ا کی جانب سے اپنے کلب کے لیے کھیلنے کی پیشکش قبول کر نے کی بے انتہا خوشی ہے ، سابق سری لنکن کپتان کا تجربہ انکے کھلاڑیوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوگا اور انہیں امید ہے کہ اس تجربے کی بنیاد پر انکے کلب کے کھلاڑی برطانیہ کے لیے کارہائے نمایاں کارنامے سر انجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ37سالہ کمار سنگا کا ر ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں جبکہ اس ٹونامنٹ کے بعد انکے ٹیسٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں ۔سابق سری لنکن کپتان اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 12203اور ایک روزہ کرکٹ میں 13414رنز بنا چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/01/2015 - 12:30:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :