امریکی ریسلر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے

جمعرات 18 مئی 2023 16:55

امریکی ریسلر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2023ء) مشہور امریکی ریسلر اور باڈی بلڈر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور 2 دن قبل ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ان کی اہلیہ نے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بلی گراہم گزشتہ سال کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں کان کا انفیکشن بھی ہوا تھا جو کہ ان کے سر تک پھیل گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کی دنیا میں انہیں سپر اسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا جبکہ ان کا اصلی نام ایلڈرج وین کولمین تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دیگر ریسلرز نے بلی گراہم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/05/2023 - 16:55:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :