آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب شہداء کے نام کرتا ہوں، عثمان وزیر

جمعرات 25 مئی 2023 22:42

آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب شہداء کے نام کرتا ہوں، عثمان وزیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداء کے نام کرتا ہوں اور تمام فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ میں جب ورلڈ بیسٹ باکسر چیمپین بنا تو خواہش تھی کہ پاکستان بھی میزبانی کرے، ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ گلگت میں منعقد ہوگی جس میں 13 ملکوں کے باکسر شریک ہوں گے، چیمپین شپ میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کروں گا، پہلی بار پاکستان کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے۔عثمان وزیر نے کہا کہ چیمپین شپ کے لیے یکم جون سے گلگت میں کیمپ شروع ہوگا، گلگت سے بہت سے نوجوان حصہ لیں گے، ٹائٹل فائٹ میں تنزانیہ کے کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ میں انگلینڈ، بنگلادیش، ایران، فلپائن، ترکیہ، ملائیشیا، افغانستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، انڈونیشیا اور کیمرون کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔
وقت اشاعت : 25/05/2023 - 22:42:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :