پریموز روگلک نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس جیت لی، ریس کا آخری مرحلہ مارک کیوینڈش کے نام رہا

پیر 29 مئی 2023 08:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) سلووینیا کے سائیکل سوار پریموز روگلک نے پہلی مرتبہ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،33 سالہ پریموز روگلک ریس جیتنے والے پہلے سلووینین سائیکلسٹ بن گئے ۔ریس کا 21واں مرحلہ برطانوی سائیکل سوار مارک کیوینڈش نے جیتا ۔اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری تھا جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشش کی ۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 21ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے روم سے روم تک سیدھا 126 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ برطانوی سائیکل سوار مارک کیوینڈش نےلکسمبرگ کے سائیکلسٹ الیکس کرش کو شکست دیتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 2 گھنٹے 48 منٹ 26 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے آخری 21 ویں مرحلے میں لکسمبرگ کے سائیکلسٹ الیکس کرش نے دوسری جبکہ اطالوی سائیکلسٹ فلیپو فیوریلی نے تیسرے پوزیشن حاصل کی، تاہم مجموعی طور پر ریس 33 سالہ سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک کے نام رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن برطانوی سائیکلسٹ جیرائنٹ تھامس کے نام جبکہ پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا تیسرے نمبر پر رہے۔\932
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 08:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :