میتھیو ہیڈن نے بابراعظم، کوہلی اور سٹیو سمتھ کو موجودہ دور کے عظیم کھلاڑی قرار دیدیا

بابر کے خوبصورت سٹروک پلے، ٹائمنگ، لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت نے اسے مقبول بنادیا ، اسکے متاثر کن اعدادوشمار، مسلسل کارکردگی نے دنیا کے سرفہرست بیٹرز میں انکا مقام مضبوط کر دیا ہے :سابق آسٹریلوی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 جون 2023 11:34

میتھیو ہیڈن نے بابراعظم، کوہلی اور سٹیو سمتھ کو موجودہ دور کے عظیم کھلاڑی قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جون 2023ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے کپتان بابراعظم، اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی کو موجودہ دور کے عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے میچ کے دوران سوال کیا گیا کہ آسٹریلیا کو ہندوستان پر کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟، جس پر سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بورڈ پر رنز بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سٹیو سمتھ، ویرات کوہلی، اور بابراعظم کی بلے بازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ تینوں بلے باز میرے لیے جدید دور کے عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمتھ کو اپنے غیر روایتی لیکن موثر بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، انہوں نے مسلسل رنز بنائے اور مخالف گیند بازوں پر پریشر میں لائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بابراعظم بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے پرجوش بلے بازوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ اس کا خوبصورت اسٹروک پلے، ٹائمنگ، اور لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت نے اسے مقبول بنایا ہے۔

بابر کے متاثر کن اعدادوشمار اور مسلسل کارکردگی نے دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں ان کا مقام مضبوط کر دیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک عالمی کرکٹ میں صف اول کے بلے باز رہے، کوہلی کو دور حاضر کی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 
 
وقت اشاعت : 08/06/2023 - 11:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :