سہ ملکی سیریز،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی

جمعرات 22 جنوری 2015 13:23

سہ ملکی سیریز،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22۔جنوری 2015ء ) تین ملکی ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔ہوبارٹ میں کل آسٹریلیا کا اہم میچ انگلینڈ کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان جارج بیلی بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی معطلی بھگتیں گے جبکہ شین واٹسن انجری اور ڈیوڈ وارنر خراب رویے کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ اگر انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تو ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم بھارت کے لیے فائنل تک رسائی مزید مشکل ہوجائیگی۔
وقت اشاعت : 22/01/2015 - 13:23:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :