ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بابر اعظم نے کوہلی اور سمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کپتان 20 اننگز میں 8 نصف سنچریوں اور 4 سنچریوں کے ساتھ 69.10 کی اوسط سے رنز سکور کرکے سرفہرست

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 جون 2023 12:09

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بابر اعظم نے کوہلی اور سمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2023ء ) پاکستانی کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ختم ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23-2021ء میں چوتھے نمبر پر کم از کم 15 اننگز کھیلنے والے بیٹرز میں سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ سکور کیے۔ بابر اعظم 20 اننگز میں 8 نصف سنچریوں اور 4 سنچریوں کے ساتھ 69.10 کی اوسط سے رنز سکور کرکے ہندوستان کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر چارٹ میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح سٹیو سمتھ 30 اننگز میں 6 نصف سنچریوں اور 4 سنچریوں کی مدد سے 55.40 کی اوسط سے رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ دریں اثناء انگلینڈ کے جو روٹ 34 اننگز میں 8 نصف سنچریوں اور 6 سنچریوں کے ساتھ 54.20 کی اوسط کے ساتھ رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر ہیں ۔ سری لنکا کے تجربہ کار بیٹر اینجلو میتھیوز 16 اننگز میں 2 نصف سنچریوں اور 2 سنچریوں کے ساتھ 48.40 کی اوسط سے رنز بنا کر چوتھے نمبر پر رہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 27 اننگز میں 3 نصف سنچریوں اور 1 سنچری کے ساتھ 34.65 کی اوسط سے رنز سکور کیے، ٹاپ پانچ بلے بازوں میں بھارتی بیٹر کی اوسط سب سے کم ہے ۔

                                                                                                                         
وقت اشاعت : 14/06/2023 - 12:09:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :