ہیری بروک پہلے ایشز ٹیسٹ میں مزاحیہ انداز سے آؤٹ ہو گئے

انگلش بیٹر نے گیند کو چھوڑا لیکن وہ ان کے پیڈزسے لگ کر ہوا میں اچھلی اور پھر جسم کے پچھلے حصے سے ٹکرا کر وکٹوں میں جالگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 جون 2023 11:30

ہیری بروک پہلے ایشز ٹیسٹ میں مزاحیہ انداز سے آؤٹ ہو گئے
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2023ء ) انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کی قسمت ان کے حق میں نہیں تھی کیونکہ دائیں ہاتھ کے بیٹر پہلے ایشز ٹیسٹ کے پہلے دن عجیب و غریب انداز سے آؤٹ ہوئے۔ 38ویں اوور میں نیتھن لیون نے ہیری بروک کو شارٹ آف لینتھ گیند کی، یہ تیزی سے گھومتی اور اچھالتی بال ہیری بروک کے پیڈ سے ٹکرا کر ہوا میں اچھلی ۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری اور دیگر قریبی کھلاڑی بال کیچ کرنے لپکے لیکن چند سیکنڈ تک ہوا میں رہنے کے بعد گیند ہیری بروک کی پیٹھ کی طرف سے جسم سے ٹکرا کر وکٹوں کو لگ گئی۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر انگلینڈ کرکٹ نے ہیری بروک کے بدقسمت آؤٹ ہونے کی فوٹیج بھی شیئر کی اور اسے 'فریک ڈسمسل' قرار دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایشز کے آغاز سے پہلے ہیری بروک نے نیتھن لیون کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ "نیتھن لیون کیخلاف جارحانہ انداز اپنائیں گے"۔ ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اگر لیون اچھی گیند پھینکیں گے تو میں اس کا احترام کروں گا لیکن اس کے علاوہ میں ان کیخلاف سٹروک کھیلنے کی کوشش کروں گا۔                                                                             
وقت اشاعت : 17/06/2023 - 11:30:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :