ایشین مینز والی بال چیلنج کپ 2023ء، پاکستان کے شیڈول کی توثیق

مین ان گرین کو آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں رکھا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 جولائی 2023 15:21

ایشین مینز والی بال چیلنج کپ 2023ء، پاکستان کے شیڈول کی توثیق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2023ء ) پاکستان ایشین مینز والی بال چیلنج کپ 2023 کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے تیار ہے، جو 8 سے 15 جولائی تک تائیوان میں ہونا ہے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مین ان گرین کو مضبوط آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں رکھا گیا ہے۔ ان کے میچز 8 جولائی سے شروع ہوں گے۔ قومی ٹیم 8 جولائی کو آسٹریلیا اور 10 جولائی کو ویتنام کے مدمقابل آئے گی، گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

ایشین والی بال کنفیڈریشن (اے وی سی) کی جانب سے چائنیز تائپے والی بال ایسوسی ایشن (سی ٹی وی بی اے) کے تعاون سے منعقد ہونے والے ایونٹ میں کل 17 ممالک شرکت کریں گے۔ گزشتہ ماہ، برازیل کے والی بال کوچ Issanaye، Ramires Ferraz، آنے والے اہم بین الاقوامی مقابلوں سے قبل اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔ پاکستان 18 سے 26 اگست تک ایران میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کے علاوہ چین کے شہر ہانگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے ایشین گیمز میں بھی شرکت کرے گا۔                                                                                                                  
وقت اشاعت : 05/07/2023 - 15:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :