سی سی پی او نے ورلڈ سنوکر چمپئن سے بد سلوکی کے معاملہ کی 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 3 اگست 2023 17:19

سی سی پی او نے ورلڈ سنوکر چمپئن سے بد سلوکی کے معاملہ کی 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2023ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں سنوکرکلب پر پولیس ریڈ کے دوران ورلڈ سنوکر چمپئن احسن رمضان سے بد سلوکی کے معاملے پر ایس پی( صدر) کو انکوائری کا حکم دیاہے اور 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے احسن رمضان سے بد سلوکی کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی اورہدایت کی کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وقت اشاعت : 03/08/2023 - 17:19:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :