کرکٹ ٹیم کی کاردگی دیکھ کر ورلڈ میں صرف معجزے کی امید ہے،عامرسہیل

بدھ 4 فروری 2015 16:44

کرکٹ ٹیم کی کاردگی دیکھ کر ورلڈ میں صرف معجزے کی امید ہے،عامرسہیل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سابق پاکستانی کپتان عامرسہیل کا کہناہے کہ بڑی تعداد میں سپورٹ اسٹاف کی موجودگی سے بھی پاکستان ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، ایسی کارکردگی کے بعد ورلڈ کپ میں کسی معجزے کی توقع کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے متردادف ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹرکاکہناتھاکہ کھیل میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن کیویزکیخلاف ون ڈے سیریزمیں کہیں بھی پلاننگ نظرنہیں آئی، عامر سہیل کے مطابق ٹیم کے انتخاب پر کپتان اورسلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں،معاملہ کچھ گڑ بڑہے۔ عامرسہیل نے مزید کہا کہ ٹیم مینجنمنٹ کو یہ معلوم ہی نہیں کہ بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضے کیا ہیں، پاکستان ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانے میں بہت محنت درکار ہوگی۔

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 16:44:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :