ورلڈ کپ میں بلے بازوں کے لیے بری خبر

جمعہ 6 فروری 2015 19:07

ورلڈ کپ میں بلے بازوں کے لیے بری خبر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6فروری۔2015ء)کرکٹ میں بلے بازوں کی بڑھتی ہوئی بالادستی کے خاتمے کے لیے کرکٹ حکام نے نئے قوانین رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک ایسے موقع پر جبکہ ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتے کا وقت باقی ہے، آئی سی سی نے بلوں کی چوڑائی میں کم کرنے کے حوالے سے نیا قانون جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔کرکٹ میں اس نئے قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کھیل میں گیند اور بلے کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔

کرکٹ حکام جلد اس حوالے سے قانون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بلے کی چوڑائی میں فوری طور پر کمی کا کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ورلڈ کپ میں بلے بازوں کو لگام ڈالنے کا ایک نیا حربہ سوچ لیا ہے۔ڈیو رچرڈسن نے کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں زیادہ تر میدانوں میں 90 میٹر کی باؤنڈری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

عام طور پر نیوزی لینڈ کے میدانوں میں 58 سے 65 میٹر تک باؤنڈری ہوتی ہے جس سے وہاں بڑے بڑے اسکور ہوتے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں بڑی بڑی باؤنڈری ہوتی ہیں جس سے کھیل میں توازن خراب ہو رہا ہے۔

باؤنڈری کو 90 میٹر کرنے کی خبر یقیناً بلے بازوں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں کیونکہ اس سے شاہد آفریدی، کوری اینڈرسن، کرس گیل اور دیگر بلے بازوں کو بڑی شاٹس کھیلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 06/02/2015 - 19:07:14