فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون اور سلیبریٹیز الیون کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی نمائشی کرکٹ میچ 26 اگست کو کھیلاجائیگا

جمعرات 24 اگست 2023 14:56

فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون اور سلیبریٹیز الیون کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی نمائشی کرکٹ میچ 26 اگست کو کھیلاجائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2023ء) سپرنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور این کے ایسوسی ایٹ بلڈرز کے تعاون سے فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون اور سلیبریٹیز الیون کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی نمائشی کرکٹ میچ 26 اگست کو شالیمار کرکٹ گرانڈ اسلام آباد میں کھیلاجائیگا۔ فزیکلی چیلنج کرکٹ آف پاکستان الیون کی قیادت راجہ پرویز اور سلیبریٹیز الیون کی قیادت آغا شیراز کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ عمران حسین نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو ہو گا اجلاس میں میچ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی اور 26 اگست دو پہر ڈھائی بجے نمائشی میچ کھیلا جائے گا اور میچ کی اختتامی تقریب کے لئے سپیکر نیشنل اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بطورِ مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/08/2023 - 14:56:39