انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب سمر سیٹ نے ہالینڈ کے بلے باز ٹام کوپر سے معاہدہ کر لیا

سس

بدھ 11 فروری 2015 12:18

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب سمر سیٹ نے ہالینڈ کے بلے باز ٹام کوپر سے معاہدہ کر لیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب سمر سیٹ نے ہالینڈ کے بلے باز ٹام کوپر سے معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت وہ 2015ء کے پورے سیزن میں کلب کی نمائندگی کریں گے ٹام کوپر نے اپنے بیان میں کہا کہ سمر سیٹ سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، میں ہمیشہ سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا اور میں نے سمر سیٹ کے بارے بہت کچھ سن رکھا ہے اسلئے اب میری تمام تر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب حکام کی توقعات پر پورا اتروں۔

(جاری ہے)

کوپر کو 23 ون ڈے اور 15 ٹی ٹونٹی میچوں میں ہالینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 12:18:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :