مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ترتیب دینے میں چیلنج درپیش ،

بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے، باوٴلنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سوال پر دھونی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ، ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ہندوستان کیخلاف میچ میں پاکستان کا کمزور پہلو کیا ہو سکتا ہے؟کمزور افغان بیٹنگ کو آل آؤٹ نہ کر سکے، دھونی

بدھ 11 فروری 2015 20:55

مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ترتیب دینے میں چیلنج درپیش ،

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنی ٹیم کا باوٴلنگ اٹیک ترتیب دینے کا چیلنج درپیش ہے۔ولڈ کپ میں باوٴلنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سوال پر دھونی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور انہوں نے کہا کہ ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

ہندوستان کیخلاف میچ میں پاکستان کا کمزور پہلو کیا ہو سکتا ہے؟دھونی الیون نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 153 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن وہ کمزور افغان بیٹنگ کو آل آؤٹ نہ کر سکے۔دھونی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون اپنے 10 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کریں لیکن میں پانچ باوٴلرز استعمال کرنا چاہتا ہوں اور مجھے سریش رائنا کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل باوٴلرز اور بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دھونی نے اپنی موجودہ فارم کے حوالے سے بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹ پریکٹس میں ٹھیک ٹھاک بیٹنگ کر لیتا ہوں لیکن گراوٴنڈ میں کارکردگی نہیں دکھا پا رہا، لیکن کریز پر کچھ وقت گزارنے سے مجھے کافی مدد ملے گی۔اس موقع پر دھونی نے اجنکیا راہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر ہم ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کا جائزہ لیں تو پانچ نمبر کا بلے باز بہت اہم ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 20:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :