- Home
- Sports
- News
- آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا ‘بھارتی ٹیم ٹائل ..
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا ‘بھارتی ٹیم ٹائل دفاع کریگی
جمعہ 13 فروری 2015 11:32
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کل ہفتہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ شروع ہوگاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق کرکٹ پر آئندہ چار سال جو بھی ٹیم حکمرانی کریگی اس پر انعامات کی بارش ہوگی۔
تمام ٹیموں نے کرکٹ کے بڑے معرکے کیلئے بڑے بڑے خواب سجالئے ہیں ‘ 2015ء ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آئی سی سی 48 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دیگا رنر اپ کو 25 لاکھ سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کو سات لاکھ 66 ہزار اور کوارٹر فائنلسٹ کو تین لاکھ 83 ہزار ڈالر ملیں گے ۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا