ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ‘آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دیدی
پیر 16 فروری 2015 12:10
نیلسن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) آئرلینڈ نے ورلڈ کپ 2015 میں اب تک سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دیدی ویسٹ انڈیز کے باؤلر بے بس نظر آئے ‘ آئر لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 305رنز کا ہدف 46ویں اورز میں پورا کرلیا ‘آئرلینڈ کی جانب سے اسٹرلنگ 92 رنز ‘ ایڈ جوئس 84 اور نیل اوبرائن 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی ‘ بہترین کارکردگی پر پال اسٹرلنگ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
پیر کو نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ڈیوائن اسمتھ 30 کے مجموعی اسکور پر 18 رنز بنا کر کیون اوبرائن کا شکار بن گئے، ایک رن کے اضافے پر ڈیرن براوو بھی رن آوٴٹ ہو گئے، گرس گیل بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 65 گیندوں پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مارلن سیموئلز21 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ‘ دنیش رامدین بھی ٹیم کے اسکور میں صرف ایک رنز کا اضافہ کر سکے۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
انٹرمدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل رائونڈ، پاکستان پولیس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا