پاکستانی کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

چین میں واقع چو ایو کی اونچائی 8,188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا، رپورٹ

پیر 2 اکتوبر 2023 13:45

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے،سرباز خان نے اب سے کچھ دیر قبل دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو ایو کو سر کیا اور تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

چین میں واقع چو ایو کی اونچائی 8,188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا، قومی کوہ پیما 10 ایٹ تھاوزنڈرزکو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔سرباز نے گزشتہ شب کیمپ ون سے پیش قدمی شروع کی تھی، پاکستانی کوہ پیما اب سے کچھ دیر قبل چو ایو کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔سرباز کو مشن 14 مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی سر کرنا باقی ہے، سرباز خان رواں سیزن میں ہی شیشاپنگما سر کرلیں گے۔
وقت اشاعت : 02/10/2023 - 13:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :