میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ عبداللہ فیصل ٹی ایم اے نے جیت لی

جمعہ 6 اکتوبر 2023 18:31

میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ  عبداللہ فیصل ٹی ایم اے نے جیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2023ء) دی میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ عبداللہ فیصل ٹی ایم اے نے جیت لی۔ دی میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ 2023میں کراچی کے مختلف سکولوں کے 8بہترین بوائز اینڈ گرلز ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سوئمنگ چیمپئن شپ کو مختلف ایج گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں 8سے 12سال اور 11سے 14سال کے ایج گروپس کے مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ اوپن ہائوس کے مقابلوں میں 15سے 16سال کے کھلاڈیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر ایونٹ کے مہمانان خصوصی(کے ایم سی)کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم خان، دی میٹرو پولیٹن اسکول کی پرنسپل لبنی اور ایونٹ کے آرگنائزر منصور احمد نے کامیاب بوائز اور گرلز سوئمرز میں ونگ اور رنر اپ ٹرافی، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 06/10/2023 - 18:31:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :