ورلڈ کپ 2015ء : زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 19 فروری 2015 11:19

ورلڈ کپ 2015ء : زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو 4وکٹوں سے ہرا دیا
نیلسن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے گروپ بی میں زمبابوے نے متحدہ عر ب امارات کو 4وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 285رنز بنائے ۔ یو اے ای کی جانب سے شیمان انور 67،خرم خان 45،اور کرشنا 34رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے چھتارا نے 3جبکہ مائر اور ولیمز نے 2،2کھلاڑی آؤٹ کیے۔ زمبابوے نے 286رنز کا ہدف 48اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ سین ولیمز نے ناقابل شکست 76 رنز کی میچ وونگ باری کھیلی ۔ انکے علاوہ ٹیلر 47اور اروائن 42رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔یو اے ای کی جانب سے توقیر نے 2جبکہ نوید ، جاوید ، عزیز اور چندرن نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سین ولیمز کو شاندار آل راؤنڈ کاکر دگی کا مظاہرہ کر نے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 19/02/2015 - 11:19:19