پاکستان کے کبڈی پلیئر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا

ایشین گیمز میں عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ، واڈا قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی ، کبڈی ٹیم کا جیتا برانز میڈل بھی چھن جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 اکتوبر 2023 12:19

پاکستان کے کبڈی پلیئر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اکتوبر 2023ء ) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کھلاڑی عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز میں عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،عادل حسین کو معطل کرکے آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عادل حسین کے خلاف واڈا قوانین کے مطابق کارروائی ہو گی ۔

ایشین گیمز مین پاکستانی کبڈی ٹیم نے برانز میڈل جیتا تھا۔ پاکستان نے ایشین گیمز میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔ چاندی کا تمغہ مردوں کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں جبکہ کانسی کے تمغے کبڈی اور شوٹنگ میں آئے تھے جہاں کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، وہ اپنی شوٹنگ کی تاریخ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ملک کی پہلی شوٹر بن گئیں۔

(جاری ہے)

عادل حسین پر پابندی عائد ہونے کے ساتھ ساتھ کانسی کا تمغہ بھی چھن جائے گا ۔ حالیہ برسوں میں پاکستانی سپورٹس کو اس طرح کے سکینڈلز نے ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ کئی ایتھلیٹس، ویٹ لفٹرز، ریسلرز اور باڈی بلڈرز کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کئی مواقع پر پاکستان سے تمغے بھی چھین لیے گئے جیسا کہ ایتھلیٹکس کے معاملے میں ہوا جب اولمپیئن محبوب علی ان کے بھتیجے محمد نعیم اور سپرنٹر سمیع اللہ کو نیپال میں 2019ء میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ممنوعہ اشیاء استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا۔

ان سب نے دو سالہ ایونٹ میں تمغوں کا دعویٰ کیا تھا اور ان سے ان کے تمغے چھین لیے گئے تھے اور ان پر چار سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو اس سال دسمبر میں ختم ہو جائے گی۔ 6 ویٹ لفٹرز ڈوپنگ میں ملوث پائے گئے لیکن سب سے زیادہ نقصان اولمپیئن طلحہ طالب کا ہوا جو معطلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2023 - 12:19:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :