ورلڈ کپ :انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

پیر 23 فروری 2015 10:49

ورلڈ کپ :انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی ہے , اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے ، معین علی 128 ، این بیل 54 اور این مورگن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی184 رنز پر ہمت ہار گئی , میکلوڈ چار ، کولمین سات اور ایم ڈبلیو میچن پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، اینڈرسن نے دو ، واکس نے دو , فن نے تین , اور معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،معین علی کو شاندار سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 10:49:44