ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کار کر دگی ،ٹیم مینجمنٹ کا اہم اجلاس طلب

پیر 23 فروری 2015 12:31

ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کار کر دگی ،ٹیم مینجمنٹ کا اہم اجلاس طلب

برسین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء)ورلڈ کپ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز سے عبرتنا ک شکست کے بعد کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے جس کی وجہ سے آج برسین میں قومی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کا اہم اجلا س ہونے جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ کپ میںٹیم کی ناقص کارکردگی پر یہ اہم اجلاس بلایا گیاہے اور اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان مصباح الحق سے بھی فون پر گفتگو کریں گے ۔

مسلسل تنقید کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بھی کافی ڈگمگا گیاہے جس کے لیے اجلاس کے بعد کھلاڑیوں کے مورال کو بلند کرنے کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ وہ آئندہ زمبابوے ساتھ ہونے والے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شیڈول پریکٹس بھی منسوخ کر دی گئی اور اس دوران کوچز نے بھی ہر کھلاڑی کے کمرے میں جا کر انفرادی طورپر ملاقات کی ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 12:31:13