نسیم شاہ کا وہ مشورہ جس نے بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو جانے والے فاسٹ باولر نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی ٹیم کی مدد سے گریز نہ کیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 نومبر 2023 23:50

نسیم شاہ کا وہ مشورہ جس نے بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2023ء) نسیم شاہ کا وہ مشورہ جس نے بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو جانے والے فاسٹ باولر نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی ٹیم کی مدد سے گریز نہ کیا۔ تفصیلات کے مطبق قومی فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر نے ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی کے احساس کے ساتھ بتایا ہے کہ نسیم شاہ نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی کس طرح بنگلادیش کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 محمد وسیم جونئیر کے مطابق میں نے نسیم شاہ کے مشورے پر بولنگ کی جس سے نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کو فائدہ ہوا، نسیم شاہ نے جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل ٹپس دیے تھے کہ ان وکٹوں پر کیسی بولنگ کرنی ہے۔

(جاری ہے)

 محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے مفید مشورے سے فائدہ ہوا، ایونٹ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

پاکستان ٹیم کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے نئی بال سے اچھی بولنگ کی، شاہین کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے بعد میں ان کیلئے وکٹ لینا آسان ہوگیا، پارٹنرشپ میں بولنگ کر رہے ہیں کامبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔ وسیم جونیئر کے مطابق مختلف کنڈیشنز میں بولنگ کرکے اچھا تجربہ مل رہا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ہفتہ 4 نومبر کو بنگلور میں آمنے سامنے آئیں گے۔ بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دینے کے باوجود پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اب بھی منفی ہے۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس اور منفی 0 عشاریہ 02 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں یا تو 83 رنز کی فتح حاصل کرنا ہو گی، یا کیویز کی جانب سے دیا گیا ہدف 35 ویں اوور میں حاصل کرنا ہو گا، اسی صورت پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو گی اور اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات میں بھی اضافہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 02/11/2023 - 23:50:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :