ورلڈ کپ ، نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف

نیدرلینڈز کے 4 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے، محمد نبی کی 3 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 نومبر 2023 16:39

ورلڈ کپ ، نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف
لکھنو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 نومبر 2023ء ) ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لکھنؤ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔

کولن ایکرمین 35 گیندوں پر 29 رنز اور اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر اور اس کے بعد آنے والے بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔ دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، افغان ٹیم نے نوین الحق کی جگہ رحمت شاہ جبکہ نیدرلینڈز نے وکرم جیت سنگھ کی جگہ ویزلی براسی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 03/11/2023 - 16:39:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :