کھلاڑی تمام تر توجہ فتوحات پر مرکوز کریں،اگلے میچوں میں یاسر شاہ اور سرفراز کو موقع دینا چاہیے،سعید اجمل

بدھ 25 فروری 2015 20:38

کھلاڑی تمام تر توجہ فتوحات پر مرکوز کریں،اگلے میچوں میں یاسر شاہ اور سرفراز کو موقع دینا چاہیے،سعید اجمل

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ متواتر ناکامیوں کے بعد اب کھلاڑی تمام تر توجہ ورلڈ کپ کے بقیہ میچز جیتنے پر مرکوز رکھیں اسلئے اگلے میچوں میں یونس خان اور ناصر جمشید کی جگہ یاسر شاہ اور سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم اگلے گروپ میچ میں یکم مارچ کو زمبابوے کے مدمقابل ہو گی۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ میں ٹیلنٹ موجود ہے مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ ان پر اعتماد کرے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اگر انہیں زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع مہیا کئے جائیں تو وہ کامیاب باؤلر ثابت ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 20:38:51