کبھی کبھی سوچتی ہوں شامی جتنے اچھے کرکٹر ہیں کاش اتنے اچھے شوہر اور باپ ہوتے، اہلیہ

شامی کے گندے دماغ ، لالچ کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنا پڑرہا ہے، اہلیہ حسین جہاں کے پیسر پر الزامات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 نومبر 2023 14:20

کبھی کبھی سوچتی ہوں شامی جتنے اچھے کرکٹر ہیں کاش اتنے اچھے شوہر اور باپ ہوتے، اہلیہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 نومبر 2023ء ) آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود بھارتی میڈیا مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کی نجی زندگی اور ان کی اہلیہ کے لگائے گئے نامناسب الزامات پر مبنی انٹرویو تواتر سے نشر کرنے لگا ۔ بھارت کے مقامی چینل نے ورلڈ کپ میں محمد شامی کی شاندار پرفارمنس پر ان کی اہلیہ کا انٹرویو لیا، انٹرویو میں حسین جہاں نے ایک طرف بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر اسے سراہا تاہم ساتھ ہی اپنے شوہر پر طنزیہ جملے بھی کَس دیئے۔

43 سالہ حسین جہاں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ شامی جتنے اچھے کرکٹر ہیں اگر اتنے ہی اچھے وہ انسان ہوتے تو میں، میری بیٹی ان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شامی کے لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہماری فیملی کو یہ وقت دیکھنا پڑرہا ہے، شامی دولت سے خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن میں ایسی نہیں ہوں۔ حسین جہاں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شامی واقعی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ ذاتی زندگی میں بھی بہت اچھا ہو، ذاتی زندگی میں انہوں نے بہت برا کیا۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کی تھی۔
وقت اشاعت : 18/11/2023 - 14:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :