بھارت اور آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی میچ کی دونوں اننگز کے آخری اوور میں 53 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

منگل 28 نومبر 2023 23:20

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) بھارت اور آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کی دونوں اننگز کے آخری اوور میں 53 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی بلے بازوں نے اننگز کے آخری اوور میں آسٹریلوی بائولر گلین میکسویل کے خلاف 30 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی بیٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اننگز کے آخری اوور میں 23 رنز بنائے، یہ کسی بھی ٹی ٹونٹی میچ کی دونوں اننگز کے آخری اوور میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ ہے۔
وقت اشاعت : 28/11/2023 - 23:20:13