کسی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر احمد شہزاد نے مستقبل کا بڑا فیصلہ کر لیا

احمد شہزاد کی جانب سے پی ایس ایل کو خیرآباد کہے جانے کا امکان

جمعرات 14 دسمبر 2023 21:30

کسی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر احمد شہزاد نے مستقبل کا بڑا فیصلہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2023ء) پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر احمد شہزاد نے مستقبل کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے تمام ٹیموں نے ڈرافٹنگ کے دوران اپنے سکواڈ مکمل کر لئے ہیں تاہم ابھی سپلیمنٹری میں بھی کچھ کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائے گا لیکن ڈرافٹ میں کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن پانے پر احمد شہزاد کافی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں اور انہو ں نے پی ایس ایل کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے کسی بھی ٹیم نے احمد شہزاد کو لینے کا فیصلہ نہیں کیا جس کے باعث اب انہوں نے اپنے مستقبل کیلئے اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ احمد شہزاد جلد ہی اپنے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں اور ان کی جانب سے پی ایس ایل کو چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے ، ممکنہ طور پر احمد شہزاد اپنے پی ایس ایل سے متعلق مستقبل کا اعلان آج جمعہ کے روز کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/12/2023 - 21:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :