بھارتی حکومت نے محمد شامی کو ارجنا ایوارڈ سے نواز دیا

ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچوں میں محمد شامی نے 10.70 کی اوسط اور 12.20 کے سٹرائیک ریٹ سے 24 وکٹیں لی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 جنوری 2024 12:23

بھارتی حکومت نے محمد شامی کو ارجنا ایوارڈ سے نواز دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جنوری 2024ء ) ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کو آج نئی دہلی میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شامی جو پچھلے سال ون ڈے ورلڈ کپ میں گیند کے ساتھ ہندوستان کے اسٹار تھے، نے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں صدر دروپدی مرمو سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ میرون بلیزر میں ملبوس شامی جب ایوارڈ وصول کر رہے تھے تو وہ خوش اور پرجوش نظر آئے۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچوں میں محمد شامی نے 10.70 کی اوسط اور 7/57 کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ 12.20 کے اسٹرائیک ریٹ سے 24 وکٹیں لیں۔ محمد شامی نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل کہا تھا کہ "یہ ایوارڈ ایک خواب ہے، زندگی گزر جاتی ہے اور لوگ یہ ایوارڈ نہیں جیت پاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

" کھیل رتنا ایوارڈ کے بعد ارجن ایوارڈ ہندوستان میں کھیلوں کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

صدر مرمو نے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ایوارڈ تقریب کے دوران شامی اور لانگ جمپر ایم سری شنکر سمیت 26 ایتھلیٹس کو ایوارڈز سے نوازا۔ محمد شامی جو ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ایکشن سے باہر ہو گئے ہیں نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کی۔ رپورٹس کے مطابق شامی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 09/01/2024 - 12:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :