پہلا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیدیا

کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کی نصف سنچریاں، شاہین اور عباس آفریدی کی 3،3 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جنوری 2024 12:57

پہلا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیدیا
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جنوری 2024ء ) 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر فن ایلن اور ڈیون کانونے نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈیون کانوے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر صفر پر پولین لوٹ گئے ۔

ان کے بعد فن ایلن عباس آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے اور 34 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ پاکستانی فیلڈرز نے کپتان کین ولیمسن کے دو کیچز ڈراپ کیے، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز کے مجموعے پر کین ولیمسن کی گری ، انہوں نے 42 گیندوں پر 57 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے چوتھے آوٹ ہوئے والے کھلاڑی گلین فلپس بنے جنہوں نے 19 رنز بنائے اور پولین لوٹ گئے لیکن ڈیرمچل نے پاکستانی باولرز کی جم کر دھلائی کی اور 27 گیندوں پر 61 رنز کی اننگ کھیلی ۔

ڈیرل مچل شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ مارک چیمپن 26، ایڈم ملنے 10 اورٹم ساوتھی صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ اش سودھی اور میٹ ہینری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور شاہین آفریدی نے3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث روف نے 2 وکٹیں لیں۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم ، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان ، عامر جمال ، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی، حارث روف شامل ہیں ۔ آج کے میچ میں اسامہ میر اور عباس آفریدی ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنے جارہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پچ بولنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے اس لیے ٹاس جیتنے پر باولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 12/01/2024 - 12:57:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :