- Home
- Sports
- News
- فاسٹ بولر محمد عرفان انجرڈ ہوگئے ،آئرلینڈ کے خلاف ٹیم میں یاسر شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان
فاسٹ بولر محمد عرفان انجرڈ ہوگئے ،آئرلینڈ کے خلاف ٹیم میں یاسر شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:53
ایڈیلیڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان انجرڈ ہوگئے ہیں جس کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں یاسر شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف عرفان کی کولہے کی انجری ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی تھی تاہم انہوں نے باؤلنگ کی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق عرفان کی جگہ آئر لینڈ کیخلاف اہم ترین میچ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔عرفان پاکستانی ٹیم کے اہم ترین بالر ہیں جن کی انجری سے پاکستان کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ پاکستان پہلے ہی یہ ورلڈ کپ سعید اجمل، محمد حفیظ، جنید خان اور عمر گل کی عدم موجودگی میں کھیل رہا ہے۔کپتان مصباح الحق کے مطابق وہاب ریاض، سہیل خان اور محمد عرفان نے کچھ اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کو زندہ رکھا ہوا ہے اور تینوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا