وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس لیگ کا تیسرا روز

پنجاب کے پانچ ریجن سے ٹیمیں ٹیبل ٹینس سپورٹس لیگ کھیل رہی ہیں۔

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:43

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس سپورٹس لیگ کے پہلے میچ میں لاہور نے سرگودھا، راولپنڈی کو 0-3 سے شکست دے دی، لیگ کے دوسرے میچ میں ملتان، بہاولپور کی ٹیم نے سیالکوٹ ٹیم کو 0-3 سے شکست دے دی، جبکہ فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے سیالکوٹ کو 0-3 سے شکست دے دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یونیورسٹی لاہور اور آرگنائزنگ سیکرٹری ویمن ٹیبل ٹینس پنجاب محمد وسیم، ارشد ستار ڈائریکٹر سپورٹس یو سی پی، ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف انیمل اینڈ ویٹرنری سائنسز لاہور رانا محمد امجد، یونیورسٹی ڈینز،ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے صدور سمیت سپورٹس سے وابستہ شخصیات، کھلاڑیوں اور شائقین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس سپورٹس لیگ 22 جنوری تک جاری رہے گی۔مہمان خصوصی نے ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان احمد خان کی کھیلوں کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور پاکستانی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے پر انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ذیشان احمد خان نیمہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان احمد خان نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد اور ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن کی طرف سے وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس پروگرام کی میزبانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو سونپے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2024 - 20:43:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :