بی پی ایل 2024ء: تمیم اقبال کی درخواست پر شعیب ملک فارچیون باریشال کو دوبارہ جوائن کریںگے

شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے بی پی ایل کو چھوڑ دیا تھا، وہ نجی مصروفیت کے باعث ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 فروری 2024 11:04

بی پی ایل 2024ء: تمیم اقبال کی درخواست پر شعیب ملک فارچیون باریشال کو دوبارہ جوائن کریںگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2024ء ) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) جوائن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے اور سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف 3 فروری کو میچ بھی کھیلیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کپتان تمیم اقبال کو بتا کر نجی مصروفیت پر متحدہ عرب امارات گئے تھے، کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے شعیب ملک دبئی گئے۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے تمیم اقبال کو بتایا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ آؤں گا، شعیب ملک کو کپتان تمیم اقبال نے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے کا کہا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے 6 کی بجائے 4 نمبر پر بیٹنگ کرنے کی بات کی، شعیب اب باریشال کی جانب سے 4 نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے مینجمنٹ کو اعتماد میں لے کر بنگلہ دیشی لیگ سے بریک لی، بریک میں شعیب ملک نے کمٹ منٹ کے مطابق اپنے شوز میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے بی پی ایل کو چھوڑ دیا تھا، وہ نجی مصروفیت کے باعث ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے۔ علم میں رہے کہ شعیب ملک کے ٹیم کو چھوڑنے کے بعد ان پر فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے۔ تاہم فارچیون باریشال اور شعیب ملک نے خبروں کی تردید کی تھی۔                                                                      
وقت اشاعت : 01/02/2024 - 11:04:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :