پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نوجوان قومی کرکٹرز بنگلہ دیش سے فتح چھیننے میں کامیاب، عبید شاہ کی 5 وکٹوں نے پاکستان انڈر 19 کو 5 رنز سے فتح دلوا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 فروری 2024 20:35

پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
بینونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2024ء) پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

(جاری ہے)

صرف 155 رنز بنانے کے باوجود نوجوان قومی کرکٹرز بنگلہ دیش سے فتح چھیننے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ کی 5 وکٹوں نے پاکستان انڈر 19 کو 5 رنز سے فتح دلوا دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز پر ہمت ہار گئی۔
وقت اشاعت : 03/02/2024 - 20:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :